اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ننھے ولاگرز شیراز اور مسکان کی والدہ کی یوٹیوب پر انٹری

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(ویب ڈیسک) ننھے ولاگر شیراز اور مسکان کی والدہ نے بھی سوشل میڈیا پر انٹری کرلی اور ان کی بچوں کے ہمراہ پہلی یوٹیوب کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

محمد شیراز اور مسکان پاکستان کے مشہور کم عمر بہن بھائی اور ڈیجیٹل کریئیٹرز ہیں، جن کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔شیراز نے اپنے گاؤں کے وائرل وی لاگز کے ذریعے بہت کم وقت میں شہرت حاصل کی، جب کہ ان کی بہن مسکان بھی عوامی توجہ اور تعریف سمیٹنے میں کامیاب رہیں۔

اس وقت ’شیراز ولیج ولاگز‘ کے یوٹیوب پر 1.8 ملین سبسکرائبرز، انسٹاگرام پر 2.1 ملین، فیس بک پر 2.7 ملین اور ٹک ٹاک پر 495 ہزار فالوورز موجود ہیں جب کہ یہ ننھے یوٹیوبرز فلاحی کاموں کے ذریعے اپنی کمیونٹی کی مدد بھی کر رہے ہیں۔

حال ہی میں محمد شیراز کے والد نے پہلی بار اپنی اہلیہ کے ساتھ یوٹیوب پر ایک وی لاگ ریکارڈ کیا، جس میں انہوں نے مختصراً اپنی بیوی کے بارے میں بات کی اور ان کا انٹرویو بھی لیا۔

اپنے وی لاگ میں شراز کے والد محمد تقی نے کہا کہ ہماری شادی کو 8 سال ہو چکے ہیں، یہ مجھ سے عمر میں چھوٹی ہیں، تقریباً 25 سال کی ہیں اور دوسرے گاؤں سے تعلق رکھتی ہیں۔ اب یہ ہمارے سوالات کے جواب دیں گی۔اس دوران ان کی والدہ نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے یہ نعمتیں عطا کیں اور میرے بچوں کو کامیابی دی جب کہ میرے بچوں کی کامیابی میرے شوہر کی محنت کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے شوہر اور بچوں کی مزید کامیابی کے لیے دعا کرتی ہوں، آپ سب کا شکریہ کہ آپ ہماری فیملی سے محبت کرتے ہیں اور مسلسل سپورٹ کرتے ہیں، کیونکہ آپ ہی ان کی کامیابی کی وجہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان کا ساتھ دیتی ہوں کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ میرے شوہر محبت کرنے والے، خیال رکھنے والے اور کمیونٹی کا احترام کرنے والے انسان ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے صرف آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے جب کہ مسکان اور شیراز کی اچھی تربیت کا کریڈٹ میرے شوہر کو جاتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ میرے بچے ہمارے گاؤں کی خوشحالی کا سبب بنے ہیں۔ اللہ ہر لڑکی کو میرے شوہر جیسا شوہر عطا کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے