اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی ظفر نے بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کردیا

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے سپر سٹار اداکار شاہ رخ خان چاہتے تھے میں ان کی فلم کیلئے گانا گاوں ۔

حال ہی میں گلوکار نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت انڈسٹری کے حوالے سے بھی بات کی۔گلوکار نے اپنی گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ بالی وڈ کے کنگ خان نے انہیں اپنی فلم میں گانا گانے کیلئے کہا تھا۔علی ظفر نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دلکش اور کھلے دل کے انسان ہیں، انہوں نے میرا مشہور گانا 'سن رے سجنیا' سنا تھا، شاہ رخ خان چاہتے تھے میں ان کی فلم کا ایک گانا 'دردِ ڈسکو' گاؤں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اُس وقت میں بھارت میں موجود نہیں تھا اور وقت نہ ملنے کی وجہ سے وہ گانا پھر میں نہیں کرسکا۔

واضح رہے گانا 'درد ڈسکوِ' شاہ رخ خان کی فلم  'اوم شانتی اوم' کا گانا ہے، یہ فلم 2007 میں ریلیز کی گئی تھی جو ایک ہٹ فلم تھی، اس گانے کو بھارتی گلوکار سکھوندر سنگھ نے گایا تھا اور موسیقی گلوکار وشال شیکھر نے ترتیب دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے