اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حنا رضوی آئی سی یو منتقل، دعاؤں کی اپیل

27 Apr 2026
27 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حنا رضوی کو اچانک طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔

حنا رضوی نے ہسپتال سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں آکسیجن ماسک اور آئی وی لائنز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو  نے ان کے لاکھوں مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ ایک جذباتی پیغام میں اپنے تمام چاہنے والوں سے جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

حنا رضوی کا تعلق پاکستان کے ایک فلمی گھرانے سے ہے، ان کی بہن سبگیتا ماضی کی کامیاب ہدایتکارہ اور اداکارہ رہی ہیں، جبکہ دوسری بہن کویتا بھی فلمی دنیا کا بڑا نام رہی ہیں۔

حنا نے فلموں کے بجائے ڈرامہ انڈسٹری کا انتخاب کیا اور اپنی محنت سے الگ پہچان بنائی۔

جیسے ہی حنا رضوی کی علالت کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، شوبز انڈسٹری کے ستارے اور مداح ان کی جلد صحت یابی کیلئے پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔

فی الحال ان کی بیماری کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم مداحوں کو امید ہے کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو کر دوبارہ سکرین پر نظر آئیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے