اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

انسداد پولیو مہم، پانچ روز کے دوران 15 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

18 Apr 2026
18 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں انسداد پولیو مہم کیچ اپ مرحلے میں داخل ہو گئی جہاں ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور کے مطابق شہر میں مہم کا چھٹا روز جاری ہے اور یہ اتوار تک جاری رہے گی۔

حکام کے مطابق لاہور میں پانچ روز کے دوران 15 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، جبکہ پنجاب کے 35 اضلاع میں انسداد پولیو مہم مکمل ہو چکی ہے، صوبہ بھر میں پانچ روز کے دوران ایک کروڑ 72 لاکھ بچوں کو ویکسین دی گئی، جن میں متحرک اور مہاجر آبادیوں کے 5 لاکھ 50 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔

عدیل تصور  نے بتایا کہ کیچ اپ مرحلے میں ان بچوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جو کسی وجہ سے ویکسین سے محروم رہ گئے تھے، انہوں  نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو نزدیکی حفاظتی ٹیکہ جات مراکز سے بھی پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر سے ڈیٹا موصول ہونا شروع ہو گیا ہے اور مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کے کوائف کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، ڈیٹا کے تجزیے سے اضلاع کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

عدیل تصور  نے پولیو ورکروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت سے مہم کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا، انہوں  نے عزم ظاہر کیا کہ پولیو کے خلاف کامیابی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے 2026 تک زیرو پولیو کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے