اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

روزانہ تین کپ کافی پینا ذہنی صحت کیلئے کتنا مفید؟

18 Apr 2026
18 Apr 2026

(ویب ڈیسک) ماہرینِ طب کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینا ذہنی صحت کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے "جرنل آف افیکٹو ڈس آرڈرز" میں شائع ہوئی، جس کے مطابق معتدل مقدار میں کافی پینے والے افراد، خاص طور پر مرد، ذہنی طور پر نسبتاً زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق روزانہ پانچ یا اس سے زیادہ کپ کافی پینے والوں میں ذہنی امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی میں ایک ہزار سے زائد بایو ایکٹو اجزاء موجود ہوتے ہیں، جن میں کیفین، پولی فینولز، میلانائیڈنز اور ڈائی ٹرپینز شامل ہیں، کیفین اور کلوروجینک ایسڈ جیسے اجزاء سوزش کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، جو ذہنی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ذہنی امراض کا شکار ہیں، جن میں بے چینی اور ڈپریشن سرفہرست ہیں، ماہرین  نے زور دیا ہے کہ ذہنی امراض کی روک تھام کیلئے متوازن غذا اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانا نہایت ضروری ہے، جس میں مناسب مقدار میں کافی کا استعمال بھی شامل ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے