اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گنگا رام ہسپتال میں یوٹیلیٹی بلز میں بڑا اضافہ، ڈاکٹرز اور نرسز پریشان

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(لاہور نیوز) گنگارام ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈاکٹرز اور نرسز کے ہاسٹلز کے یوٹیلیٹی بلز میں نمایاں اضافہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ہاسٹلز میں گیس اور بجلی کے بلوں میں 400 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، گیس کا ماہانہ بل 200 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح بجلی کے بلوں میں بھی تقریباً 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے مجموعی یوٹیلیٹی بل 500 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں ہاسٹلز میں ایئر کنڈیشنر استعمال کرنے والوں کیلئے بل 12 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے، انتظامیہ کے مطابق نئے نرخوں کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ہو گا۔

دوسری جانب ڈاکٹرز اور نرسز نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث مالی دباؤ ہے، ایسے میں یوٹیلیٹی بلز میں اتنا بڑا اضافہ مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے