اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، گلبرگ میں ریسٹورنٹ اور ایسنس یونٹ بند

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گلبرگ، ٹولنٹن مارکیٹ اور مضافاتی علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس کے خلاف ایکشن لیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق داتا گنج بخش ٹاؤن میں ایک ایسنس یونٹ جبکہ گلبرگ میں ایک معروف ریسٹورنٹ کو ناقص انتظامات پر بند کر دیا گیا، مزید برآں دو فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران ایک من سے زائد ناقص گوشت، مضر صحت آئل، کیمیکلز اور کھلے رنگ تلف کئے گئے، حکام کے مطابق فنگس زدہ اور بدبودار فریزر میں اشیاء کی سٹوریج، ٹوٹے فرش پر آلودہ پانی کھڑا ہونے جیسے سنگین مسائل سامنے آئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کئی مقامات پر استعمال شدہ آئل میں اشیاء تیار کی جا رہی تھیں جبکہ لازم خریداری اور آئل تبدیلی کا ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔

انہوں  نے واضح کیا کہ خوراک کا کاروبار کرنے کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ اور فوڈ سیفٹی ٹریننگ لازمی ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے