اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگا، 16 کیسز رپورٹ

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہور نیوز) شہر میں مچھروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث ڈینگی کے کیسز سامنے آنا شروع ہو گئے ، جس نے محکمہ صحت کو الرٹ کر دیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پنجاب بھر میں اب تک 16 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ لاہور میں 3 کیسز سامنے آئے ہیں، آنے والے مہینوں میں ڈینگی وائرس میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق شہر میں ایک ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں انسدادِ ڈینگی اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں، اس سلسلے میں 1600 ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں، جبکہ پہلے سے موجود ساڑھے تین ہزار عملہ بھی فیلڈ میں متحرک ہے، پیک سیزن کے دوران مزید ڈیلی ویجز عملہ بھی بھرتی کیا جا سکتا ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر  نے ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی کے تحت بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں، جس گھر سے بھی ڈینگی لاروا برآمد ہو گا وہاں ریڈ اسٹیکر لگایا جائے گا۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلنس کو مزید مؤثر بنایا جائے اور جن علاقوں میں لاروا یا مریض رپورٹ ہوں وہاں فوری طور پر سپرے یقینی بنایا جائے تاکہ بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے