اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، مجموعی تعداد 30 تک پہنچ گئی

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں منکی پاکس (ایم پاکس) کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، نئے متاثرہ مریضوں میں 28 سالہ محمد عمران اور 40 سالہ اختری بی بی شامل ہیں۔

تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں رواں سال منکی پاکس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں بیماری کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے، جبکہ محکمہ صحت و بہبود آبادی لوکل ٹرانسمیشن کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔

طبی ماہرین  نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جن میں غیر ضروری جسمانی رابطے سے گریز، صفائی کا خیال رکھنا اور علامات ظاہر ہونے پر فوری طبی مشورہ لینا شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے