اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

میؤ ہسپتال لاہور میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(لاہور نیوز) میؤ ہسپتال لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالمدبر نے کہا ہے کہ رواں سال منکی پاکس کے 32 کیسز رپورٹ ہو گئے۔

 

ڈاکٹر عبدالمدبر کے مطابق اس وقت میؤ ہسپتال میں منکی پاکس کے 6 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ لاہور اور گرد و نواح سے بھی مریض سامنے آ رہے ہیں، ہر عمر کے افراد اس بیماری سے متاثر ہو رہے ہیں اور متاثرہ مریضوں میں سے کسی نے بیرونِ ملک سفر نہیں کیا۔

ایم ایس میؤ ہسپتال کا کہنا تھا کہ منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ باعثِ تشویش ہے، شہری اگر جسم پر سرخ دھبے، خارش اور تیز بخار جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ منکی پاکس کی کوئی مخصوص دوا موجود نہیں، تاہم زیادہ تر مریض تقریباً 14 دن میں صحت یاب ہو جاتے ہیں، ڈاکٹر عبدالمدبر  کے مطابق رواں سال اب تک منکی پاکس سے کسی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی، جبکہ گزشتہ سال 21 کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے