اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

انسداد پولیو مہم، پہلے دو روز 1 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں جاری انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری ہے، جہاں پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق مہم کے پہلے دو روز کے دوران ایک کروڑ 3 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، لاہور میں 5 لاکھ 93 ہزار سے زائد، راولپنڈی میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد جبکہ ملتان میں 4 لاکھ 68 ہزار بچوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور  نے کہا ہے کہ مہم کامیابی سے جاری ہے تاہم فیک نیوز پولیو کے خاتمے میں سب سے بڑا چیلنج ہے، انہوں  نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو سے متعلق غلط معلومات سے ہوشیار رہیں اور اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس ایک انتہائی متحرک اور خطرناک وائرس ہے جو سفر کرنے والی آبادی کے ساتھ تیزی سے منتقل ہو سکتا ہے، اس لئے اہم گزرگاہوں پر بھی پولیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

عدیل تصور  نے عوام پر زور دیا کہ پولیو ٹیموں خصوصاً خواتین ورکرز کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں، بچوں کی مناسب خوراک اور صفائی ستھرائی بھی پولیو سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ماحولیاتی نمونے بہتر ہو رہے ہیں اور سال 2026 میں زیرو پولیو کے ہدف کے حصول کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے