اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

زیرو پولیو پنجاب وژن ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی سی لاہور

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ زیرو پولیو پنجاب وژن ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز  نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں سی ای او ہیلتھ لاہور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی ایچ اوز اور مبصرین  نے شرکت کی۔

اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، بریفنگ کے مطابق مجموعی ہدف 4 لاکھ 72 ہزار 861 بچوں میں سے 4 لاکھ 44 ہزار 411 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، اسی طرح 3 لاکھ 34 ہزار 594 گھروں میں سے 3 لاکھ 1 ہزار 4 گھروں کو کور کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 83 انکاری والدین میں سے 81 کو قائل کرکے بچوں کو ویکسین دی گئی جبکہ 2 کیسز میڈیکل وجوہات کی بنیاد پر کور نہیں کئے جا سکے، مہم کے دوران 90 فیصد سے زائد اہداف حاصل کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور  نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور اصل صورتحال کی درست رپورٹنگ کی جائے، انہوں نے ڈی ڈی ایچ اوز کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور سخت نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام سکولوں میں سو فیصد کمپلائنس یقینی بنائی جائے اور پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں، کسی بھی بچے کو ویکسین سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ زیرو پولیو پنجاب وژن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور مشترکہ کاوشوں سے لاہور کو پولیو فری بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے