اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں گرمی بڑھنے لگی، بارش سے متعلق بھی اہم پیشگوئی

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، کہیں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے تو کہیں بارش کی پیشگوئی کے باعث موسم خوشگوار ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں سورج کی تپش کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں، تاہم 16 سے 18 اپریل کے دوران بارش متوقع ہے۔

ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ نمی کا تناسب 30 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے، جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 194 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برکی روڈ پر 246، سی آئی پی آر آفس پر 218 اور گلبرگ 3 میں 195 ریکارڈ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے