اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور اندھیرے میں ڈوب گیا، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ 10 گھنٹے سے تجاوز، شہری پریشان

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 10 گھنٹوں سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

شاہدرہ، امامیہ کالونی، بند روڈ، شاد باغ، چائنہ سکیم، گجر پورہ، مناواں اور کاہنہ سمیت متعدد علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب گڑھی شاہو، راوی روڈ، فتح گڑھ، بادامی باغ، اچھرہ اور وحدت روڈ کے علاقوں میں کم وولٹیج اور وولٹیج میں اتار چڑھاؤ کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں، جس سے شہریوں کے برقی آلات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے صرف 2 گھنٹے 15 منٹ لوڈشیڈنگ کا دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں اور بیشتر علاقوں میں طویل بندش معمول بن چکی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دن کے وقت لیسکو کو 1900 سے 2000 میگاواٹ تک طلب کا سامنا ہوتا ہے، جبکہ شام کے اوقات میں سولر سسٹمز بند ہوتے ہی طلب میں اچانک اضافہ ہو جاتا ہے۔ رات کے وقت بجلی کی طلب 2900 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے، جس کے باعث لیسکو کو تقریباً 1000 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے