اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت کیلئے سہولت کاری کے الزام کو مسترد کرتا ہوں، سلمان اکرم راجہ

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے سہولت کاری کے الزام کو مسترد کرتا ہوں۔

سینئر سیاسی رہنما محمد زبیر کی ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں دیرپا امن ہونا چاہیے، قدرت نے پاکستان کو یہ موقع فراہم کیا ہے۔

اُنہوں نے کیا کہ صلح جوئی کا کردار ہمارا فرض ہے، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا نے تو پٹرول کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں کیا، حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ڈاکہ ڈالا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کی باتوں سے اتفاق نہیں کرتا، نو اپریل کا جلسہ منسوخ کر کے ہم  نے بالکل ٹھیک کیا، بانی پی ٹی آئی نے بھی جلسے  منسوخی کی تائید کی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم  نے سیاسی کمیٹی میں بیٹھ کر جلسے کی منسوخی کے لیے غور کیا تھا، حکومت کے لیے سہولت کاری کے الزام کو مسترد کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی، راجہ ناصرعباس نےبھی جلسہ منسوخ کرنے کے فیصلےکی تائید کی، علیمہ خان کو اپنی رائےکا حق ہے، سلمان صفدر نے جیل سے باہر آکر مجھےفون کیا تھا۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ سلمان صفدر نے کہا آپ کو اورسہیل آفریدی کو بانی کا اہم پیغام دینا چاہتا ہوں، اُنہوں نے کہا عمران خان نے ہدایت کی کہ نو اپریل کا جلسہ منسوخ کر دیں۔

سلمان اکرم راجہ کا  مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے  کہ مجھے محمود خان اچکزئی، راجہ ناصرعباس پر مکمل اعتماد ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے