اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موٹروے پولیس کی کارروائی، جلتی بس سے تمام مسافر محفوظ نکال لئے گئے

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(لاہور نیوز) موٹروے پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کے باعث ایک بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہو گیا، جب ایم-5 ملتان سیکٹر میں لاہور سے کراچی جانے والی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ترجمان سینٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق واقعہ ظاہر پیر کے قریب پیش آیا جہاں بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، اطلاع موصول ہوتے ہی موٹروے پولیس نے 130 ہیلپ لائن کے ذریعے فوری ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

موٹروے پولیس اور ایف ڈبلیو او کی مشترکہ کوششوں سے نہ صرف آگ پر قابو پایا گیا بلکہ بس میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی جس سے مالی نقصان ہوا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران ڈی ایس پی رفیق احمد اور متعلقہ موبائل ٹیمیں موقع پر موجود رہیں اور صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول میں رکھا، حکام کے مطابق تمام حفاظتی اقدامات طے شدہ ایس او پیز کے مطابق یقینی بنائے گئے۔

موٹروے پولیس کی بروقت حکمت عملی کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہیں ہوئی اور گاڑیوں کو متبادل راستوں سے گزار کر نظام بحال رکھا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ موٹروے پولیس ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے