اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں سال 13 لاکھ 22 ہزار سے زائد شہریوں کو خدمت مراکز سے سروسز فراہم

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو جدید ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں، جہاں رواں سال لاکھوں افراد نے مختلف سروسز سے استفادہ کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جاری سال کے دوران 13 لاکھ 22 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے خدمات حاصل کیں، ان میں 5 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد شہریوں  نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔

اسی طرح 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا جبکہ 43 ہزار 724 افراد نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے، کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 35 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ بھی فراہم کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق 11 ہزار 548 شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی، جبکہ 29 ہزار 410 شہریوں  نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کروایا اور 1029 افراد نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔

اس کے علاوہ 58 ہزار 272 شہریوں  نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں، جبکہ خواتین پر تشدد کے 20 واقعات بھی رپورٹ کئے گئے، 57 ہزار 535 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی جبکہ 765 افراد نے نجی ملازمت کے لیے پولیس ویریفیکیشن مکمل کروائی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم  نے کہا ہے کہ پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا ایک شاندار فلیگ شپ منصوبہ ہے جہاں شہریوں کو 24 گھنٹے، 7 دن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ خدمت مراکز، تھانوں اور دیگر عوامی مقامات پر شہریوں کے ساتھ شائستہ رویہ اختیار کیا جائے تاکہ عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے