اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں یونین کونسلز کی حد بندی سے متعلق شیڈول جاری کر دیا

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے پنجاب میں یونین کونسلز کی حد بندی سے متعلق شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

آرٹیکل 222 اور الیکشن ایکٹ2017 کے تحت حد بندی کا عمل مکمل کیا گیا، انتظامی تیاریاں،نقشہ جات،فارم پرنٹنگ،کمیٹیوں کی ٹریننگ کل تک مکمل کی جائے۔

ڈیلمی ٹیشن کمیٹیز کی جانب سے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست مکمل کی جائے گی جبکہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 20 اپریل سے 21 مئی تک مکمل کی جائےگی تاہم ابتدائی فہرست کی اشاعت 25 مئی 2026 کو کی جائےگی۔

شہریوں کے اعتراضات جمع کرانے کی مدت 26 مئی سے 23 جون 2026 تک مقرر کی گئی ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق عید تعطیلات کے دوران اعتراضات جمع نہیں کرائے جا سکیں گے، اعتراضات پر سماعت اور فیصلے 22 جولائی 2026 تک مکمل کئے جائیں گے۔

عاشورہ تعطیلات کو اس عمل سے خارج رکھا جائے گا تاہم ڈیلمی ٹیشن اتھارٹیز کے فیصلوں کی کمیٹیوں کو ترسیل کی آخری تاریخ 4 اگست مقرر کی گئی ہے، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری کی جائےگی۔

تمام مراحل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نگرانی میں مکمل کیےجائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے