اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو کو1 ہزارمیگاواٹ شارٹ فال کا سامنا، بدترین لوڈشیڈنگ سے جینا محال

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث لوڈشیڈنگ کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ریجن میں رات بھر غیر اعلانیہ اور طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ جاری رہی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق رات کے اوقات میں لیسکو کو تقریباً 1000 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا رہا جبکہ طلب 2900 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ شہری علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند کیے جانے کی شکایات سامنے آئیں، جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا۔

دوسری جانب پاور ڈویژن پاکستان کی جانب سے صرف 2 گھنٹے 15 منٹ لوڈشیڈنگ کا دعویٰ کیا گیا، جو زمینی حقائق کے برعکس نظر آتا ہے۔

شہریوں نے کم وولٹیج اور بار بار بجلی کی بندش پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق دن کے اوقات میں سولر سسٹمز کے باعث بجلی کی طلب میں کمی آتی ہے، تاہم شام ہوتے ہی طلب میں اضافہ ہونے سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ گرمی کے موسم میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے