پنجاب گورنمنٹ
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد عیدالاضحیٰ کی خوشیاں بھی نصیب ہوئیں، مریم نواز شریف
07 Jun 2025

07 Jun 2025
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ خوشی ہے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد عیدالاضحیٰ کی خوشیاں بھی نصیب ہوئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحیٰ پر پاکستانیوں کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی کہا کہ آج عید قربان ہے لیکن آپریشن بنیان مرصوص اور فتنہ الہندوستان کے حملوں کے دوران جان کی قربانی پیش کرنے والوں کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں، دہشت گردی کا شکار ہونے والے بچوں کو کیسے بھول سکتے ہیں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے اردگرد غریب اور نادار لوگوں کو شامل کرنا ایثار و قربانی کا تقاضا ہے۔