اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک میں مہنگائی کی شرح 8 سے 9 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان

01 May 2026
01 May 2026

(ویب ڈیسک) وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 8 سے9 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق اپریل میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 8سے 9فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور خوراک کی سپلائی چین متاثر ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 7.3فیصد رہی جبکہ فروری میں 7 فیصد کی سطح پر تھی۔

جولائی سے مارچ کے 9 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 5.7 فیصد رہی جو گزشتہ برس اس عرصے میں 5.3فیصد تھی ۔

رپورٹ کے مطابق توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی سمیت دیگر معاشی اشاریوں کیلئے بڑا چیلنج بن رہا ہے، جولائی سے مارچ میں ترسیلات زر ، درآمدات میں اضافہ، برآمدات، غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے