اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار، بھاری رقم،سونا برآمد

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، جن میں کمرشل بینکنگ سرکل اور کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے حصہ لیا۔ گرفتار ملزمان میں عمران علی، اسداللہ اور بلال احمد شامل ہیں، جو مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم عمران علی کے قبضے سے 2 کروڑ 20 لاکھ ایرانی ریال، 4 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے، لاکھوں مالیت کے پرائز بانڈز، 3 کلو 1 تولہ چاندی اور 10 تولہ سونا برآمد کیا گیا۔ جبکہ دیگر دو ملزمان اسداللہ اور بلال احمد سے 2 لاکھ 17 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں اور حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک کے دیگر افراد تک پہنچنے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے