اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام، یومِ مزدورصرف تقریبات تک محدود:حافظ نعیم الرحمٰن

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مزدوروں کا عالمی دن صرف تقریبات اور رسمی خبروں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے جبکہ عملی طور پر ان کے مسائل جوں کے توں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مزدوروں کے لیے کیے جانے والے اعلانات وقتی نوعیت کے ہوتے ہیں اور ان سے مزدور طبقے کی زندگی میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آتی۔ ان کے مطابق صنعت اور معیشت کی اصل طاقت مزدور کی محنت ہے، لیکن اس کا حقیقی فائدہ ایک مخصوص طبقہ اٹھا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سماجی بہبود کے پروگراموں کے باوجود غربت میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ کم از کم اجرت کے نفاذ پر بھی مؤثر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

انہوں نے یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں کمی کے باوجود عوام کو وہ ریلیف نہیں ملتا جو ملنا چاہیے۔ ان کے مطابق عام آدمی، خاص طور پر مزدور طبقہ، مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے