
04 Jun 2025
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کل دورہ سعودی عرب پر روانہ ہوں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہمراہ ہوں گے، وفاقی وزراء خواجہ آصف، اسحاق ڈار اور عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عید سعودی عرب میں گزاریں گے، سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔