اپ ڈیٹس
  • 259.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.61 قیمت فروخت : 39.68
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.55 قیمت فروخت : 285.05
  • یورو قیمت خرید: 330.36 قیمت فروخت : 330.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.95 قیمت فروخت : 381.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.61 قیمت فروخت : 185.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.42 قیمت فروخت : 207.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.91
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.49 قیمت فروخت : 77.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.73 قیمت فروخت : 933.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 355000 دس گرام : 304400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 325414 دس گرام : 279031
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4015 دس گرام : 3446
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ

05 Jun 2025
05 Jun 2025

(لاہور نیوز) ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ماحولیات کو بہتر بنانے کے مشن کے فروغ کا منفرد انداز، مریم نواز شریف نے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے علامتی مارچ کے ذریعے ماحول کے تحفظ کے لئے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا، مریم نواز  نے اپنی گاڑی میں مارچ کی قیادت کی، ای پی اے فورس کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل مارچ میں شامل تھے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں، مارچ کا مقصد پنجاب کو آلودگی اور پلاسٹک تھیلوں کے استعال سے پاک کرنے کے مشن کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔

ای پی اے فورس نے زیرو پالوشن، اور  زیرو پلاسٹک  کی تحریروں والے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے، ای پی اے فورس صنعتوں، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں آلودگی کے خاتمے اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بناتی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیغام دیا کہ ستھرا اور سرسبز پنجاب ہم سب کی مشترکہ جدوجہد ہے، پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کینسر اور دیگر مہلک امراض پیدا کرتی ہے، آلودگی سے نجات کا مطلب بیماریوں سے نجات ہے۔

پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے ماحولیات کے تحفظ اور آلودگی کے خاتمے کی باضابطہ فورس بنائی ہے، صنعتوں سمیت ہر شعبے کو آلودگی سے پاک کرنے کی جامع حکمت عملی بنانے اور اس پر عمل کرنے والا بھی پنجاب پہلا صوبہ ہے۔

جدید ٹیکنالوجی، ڈرونز اور سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے عالمی رجحان پر عمل درآمد کرنے والا بھی پنجاب واحد صوبہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے