
05 Jun 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 600 الیکٹرک بسیں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
لاہور کے بعد صوبے کے دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں دوڑیں گی، یہ بسیں ابتدائی طور پر لاہور، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ اور گجرات میں چلائی جائیں گی، برقی بسوں کی آمد سے صوبے میں ٹریفک اور آلودگی میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے۔
شہری بین الاقوامی معیار کے آرام دہ سفر سے مستفید ہو سکیں گے، پنجاب کابینہ نے بسوں کے لئے باقاعدہ منظوری دے دی،واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں بھی الیکٹرک بسیں کامیابی سے چل رہی ہیں۔