اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہورمیں کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا، ٹرانسپورٹرزاورحکومت میں معاہدہ

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد پرانے کرائے ہی برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

سیکرٹری آر ٹی اے لاہور کے مطابق فریقین نے باہمی رضامندی سے فیصلہ کیا کہ عوام پر اضافی مالی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کرایہ نہ بڑھانے والے ٹرانسپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مشکل وقت میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود کوشش کی جاتی ہے کہ کرایوں میں کم سے کم اضافہ ہو، جبکہ مستقبل میں اگر قیمتیں کم ہوئیں تو اس کا فائدہ فوری طور پر عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق میٹرو، سپیڈو اور الیکٹرک بسوں کے ذریعے لاکھوں شہریوں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے