اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.25 قیمت فروخت : 284.75
  • یورو قیمت خرید: 332.70 قیمت فروخت : 333.29
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.78 قیمت فروخت : 386.46
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.49 قیمت فروخت : 185.81
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.69 قیمت فروخت : 208.05
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.39 قیمت فروخت : 77.53
  • کویتی دینار قیمت خرید: 930.66 قیمت فروخت : 932.29
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3879 دس گرام : 3329
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری

04 Jun 2025
04 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما وقاص اکرم کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دے دیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 39ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام لگانا شرمناک ہے، سمبڑیال الیکشن میں تحریک انصاف کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ فافن کی رپورٹ میں کہا گیا پریزائیڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 فراہم کیے، فافن نے 121 پولنگ ایجنٹس کے انٹرویو کیے ان میں 116 پولنگ ایجنٹس نے ووٹنگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سمبڑیال میں مسلم لیگ (ن) کا ووٹ 41 فیصد سے بڑھ کر 59 فیصد ہوا ہے، فافن  نے کہا سمبڑیال میں تحریک انصاف ووٹ 35 فیصد سے 29 فیصد تک آگیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ رپورٹ تحریک انصاف اور اس کے ایجنڈے پر چلنے والے نام نہاد اور جید فلسفیوں اور دانشوروں کے ڈوب مرنے کے لئے کافی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شکست تسلیم کرنے کی بجائے پولیس اور ضلعی انتظامیہ پر الزامات لگانا پی ٹی آئی کا پرانا وتیرہ ہے، سمبڑیال کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اب مریم نواز کی خدمت کی سیاست کو ووٹ دیتا اور سپورٹ کرتا ہے، یہ نشست ہمیشہ مسلم لیگ ن کی رہی اور ناقابل شکست رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے