اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

قذافی سٹیڈیم میں آج بڑا ٹاکرا، لاہور ٹریفک پولیس نے جامع پلان بنا لیا

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز قذافی سٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہوں گے، جس کے پیش نظر لاہور ٹریفک پولیس نے شہر بھر کے لیے خصوصی ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق میچ کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تقریباً 600 ٹریفک اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے، جبکہ 11 فورک لفٹرز اور 3 بریک ڈاؤن گاڑیاں بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں گی۔

ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ کے لیے مختلف مقامات پر پارکنگ پلان بھی جاری کیا ہے۔ ڈیفینس سے آنے والے افراد کے لیے CBD پارکنگ، فیروزپور روڈ سے آنے والوں کے لیے گلبرگ کالج پارکنگ، جبکہ کینٹ اور دیگر علاقوں سے آنے والوں کے لیے لبرٹی اور سن فورٹ ہوٹل کے اطراف پارکنگ مختص کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی اہم شاہراہیں جن میں مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروزپور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ شامل ہیں، ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی اور کسی بھی سڑک کو مستقل طور پر بند نہیں کیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رانگ پارکنگ سے گریز کریں اور صرف مقررہ پارکنگ سٹینڈز کا استعمال کریں۔ مزید برآں شہریوں کو ٹریفک کی تازہ صورتحال سے آگاہ رکھنے کے لیے راستہ ایپ اور ایف ایم 88.6 پر مسلسل اپڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے