
04 Jun 2025
(لاہور نیوز) پنجاب کا بجٹ 26-2025 13 جولائی کو پیش کیے جانے کا امکان, بجٹ 26-2025 میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ نہیں کیا جا رہا، بجٹ میں تعلیم، صحت اور ٹورازم پر خاص توجہ دی گئی ہے، تعلیم کے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے۔
صحت کے بجٹ میں 90 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے اور ٹوورازم کے بجٹ میں 6 سو فیصد سے زائد اضافہ کیا جا رہا ہے، ٹورازم کے بجٹ میں 35 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی میں 14 ہسپتال بنائے جائیں گے۔
اسی طرح نواز شریف میڈیکل سٹی میں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت کام ہو گا جبکہ اسکے ساتھ ساتھ پنجاب بھر میں صاف پانی کی سکیم لائی جا رہی ہیں۔