اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز کلین اپ آپریشن، 678 مستحق طلبہ کو کمرے الاٹ

17 May 2025
17 May 2025

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں حالیہ کلین اپ آپریشن کے مثبت اثرات سامنے آ گئے، یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹلز سے غیرقانونی قابضین کو نکالنے کے بعد 678 مارننگ پروگرامز کے مستحق طلبہ کو کمرے الاٹ کر دیئے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق ہاسٹلز میں غیرقانونی رہائش کے باعث مارننگ پروگرامز کے طلبہ ہاسٹل کی سہولت سے محروم تھے، ان نئے الاٹی طلبہ کا تعلق نہ صرف مارننگ پروگرامز سے ہے بلکہ وہ دیگر صوبوں اور دوردراز علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

ترجمان  نے بتایا کہ ہاسٹلز آپریشن کے بعد بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور سندھ سے تعلق رکھنے والے مزید طلبہ کو بھی کمرے الاٹ کئے گئے ہیں۔

 بلوچستان کے طلبہ کی تعداد بڑھ کر 281 ہو گئی، خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی تعداد 192، گلگت بلتستان کے طلبہ کی تعداد 165، سندھ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی تعداد 116 اور آزاد کشمیر  کے طلبہ کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔

یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی خصوصی ہدایت پر ہاسٹلز میں سخت چیکنگ کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ صرف مستحق اور باقاعدہ داخل شدہ طلبہ ہی ہاسٹل کی سہولت حاصل کر سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے