
15 May 2025
(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، یونیورسٹی میں تعطیلات کا آغاز 5 جون سے ہو گا۔
پنجاب یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات 29 اگست تک جاری رہیں گی، تمام ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کو سمسٹر ایٹ کی کلاسز چھٹیوں سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر معمولی حالات میں کلاسز لگانے کی اجازت ہو گی۔