
17 May 2025
(ویب ڈیسک) آؤٹ سورس ہونیوالے سکولوں سے فرنیچر اور سولر پینلز چوری ہونے کا انکشاف ہو گیا۔
فرنیچر اور سولر پینلز چوری ہونے سے محکمہ تعلیم کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے، ذرائع کے مطابق فرنیچر اور سولر پینل چوری کروانے میں سکول سٹاف ملوث ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے معاملہ کی انکوائری شروع کر دی، آؤٹ سورس سکولوں سے انفراسٹرکچر کا ریکارڈ مانگ لیا گیا، چوری میں ملوث سٹاف کو کسی قسم کی چھوٹ نہیں دی جائے گی اور متعلقہ سٹاف کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔