
(لاہور نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔
سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔
ترجمان پی پی ایس سی کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ کی ایک آسامی کیلئے 5 امیدوار کامیاب ہوئے، ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول میں بائیو کیمسٹ کی ایک آسامی کیلئے بھی 5 امیدوار کامیاب اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں پرسنل اسسٹنٹ کی ایک آسامی کیلئے ایک امیدوار کامیاب ہو گیا۔
اس کے علاوہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ساہیوال ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی 14 آسامیوں کیلئے 14 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دے دیا گیا، جونیئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچر کی 153 آسامیوں کیلئے اقلیتوں کے کوٹے پر مختص 5 آسامیاں موزوں امیدوار نہ ہونے کے باعث خالی رہ گئیں۔