
(لاہور نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔
پی پی ایس سی نے فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ، آرکائیوز و لائبریریز ونگ، ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب کونسل آف آرٹس میں مختلف آسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا۔
محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز میں ایکوئپمنٹ انجینئر کی ایک آسامی کیلئے 5 امیدوار، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ قائداعظم لائبریری میں اسسٹنٹ لائبریرین کی دو آسامیوں کیلئے 10 امیدوار، ایل ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس کی 6 آسامیوں کیلئے 32 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔
پنجاب کونسل آف آرٹس میں اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کی 4 آسامیوں کیلئے 21 امیدواروں کو تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
کامیاب امیدواروں کو انٹرویوز کیلئے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کر دیئے جائیں گے۔