
16 May 2025
(لاہور نیوز) محکمہ آرکائیو نے ای لائبریری کا پی سی ون تیار کر لیا۔
محکمہ آرکائیو حکام کے مطابق ای لائبریری منصوبے پر 93 کروڑ روپے لاگت آئے گی، محکمہ آرکائیو نے ای لائبریری کا پی سی ون پی اینڈ ڈی بورڈ میں جمع کرا دیا، پی اینڈ ڈی بورڈ اگلے بجٹ میں یہ سکیم شامل کرے گا۔
ای لائبریری کے تحت تمام کتب اور رسائل آن لائن کر دیئے جائیں گے، جس سے شہری آن لائن بھی کتابوں سے استفادہ کر سکیں گے۔