
13 May 2025
(لاہور نیوز) محکمہ آرکائیو نے قائداعظم لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت لائبریری کی عمارت کی بحالی عمل میں لائی جائے گی جبکہ وہاں نئی اور اہم کتب بھی شامل کی جائیں گی تاکہ قارئین کو مزید بہتر علمی مواد دستیاب ہو۔
محکمہ آرکائیو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق لائبریری میں جدید طرز کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جن میں ای-لائبریری کی سہولت بھی شامل ہو گی تاکہ طلبہ، محققین اور قارئین کو ڈیجیٹل مطالعے کی جدید سہولت میسر آ سکے۔