اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ایچ ای سی کے نام پر جعلساز گروہ ڈگریوں کی تصدیق کرنے لگا

13 May 2025
13 May 2025

(ویب ڈیسک) جعلساز گروہ ایچ ای سی کے نام پر شہریوں سے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے فراڈ کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق تصدیقی طریقہ سے لاعلم شہریوں اور طلبہ سے پیسے بٹورے جانے لگے، جعلساز گروہ نے باقاعدہ ویب سائٹ لنک بنا رکھا ہے، شہریوں، طلبہ کو متعلقہ لنک پر معلومات اپلوڈ کرکے جعلی فیسیں وصول کی جانے لگیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے طلبہ کو خبردار کر دیا گیا۔

ترجمان ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ ایک گروہ ڈگریوں کی تصدیق کے نام پر فراڈ ، بلیک میل کر رہا ہے، ایسے کسی بھی گروہ سے ڈگری سے متعلق معلومات شیئر نہ کریں۔

ترجمان نے کہا کوئی شخص ڈگری کی تصدیق کیلئے کال کرے تو فوری رپورٹ کریں، ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کمیشن از خود کسی کے ساتھ رابطہ نہیں کرتا ، ایچ ای سی صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے ڈگریوں کی تصدیق کرتا ہے۔

ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کسی بھی شخص کو ایچ ای سی نے نامزد نہیں کیا، ایچ ای سی نے ویب سائٹ پر بھی ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے