
13 May 2025
(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی نے ملتوی شدہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔
ترجمان کے مطابق 9 اور 10 مئی 2025 کو ملتوی ہونے والے تمام پیپرز مورخہ 14 اور 15 مئی 2025 کو ہوں گے، اس کے علاوہ 9 مئی 2025 بروز جمعہ کو ملتوی ہونے والے سیکنڈ ٹائم کے پیپرز کی ٹائمنگ 2:30 تا 5:30 تھی، اس لئے 14 مئی 2025 بروز (صرف) بدھ کو سیکنڈ ٹائم ہونے والے پیپرز کی ٹائمنگ بھی 2:30 تا 5:30 ہو گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مارننگ ٹائم ( صبح 9 تا 12) کے پیپرز اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، 15 مئی بروز جمعرات کو ہونے والے پیپرز اپنے مقررہ وقت (9 تا 12 اور 2 تا 5 پر ہوں گے۔