
11 May 2025
(لاہور نیوز) پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق کل (بروز پیر) 12 مئی سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے، سکول کھولنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکولوں پر ہو گا۔
دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ تمام تعلیمی بورڈ امتحانات کا بھی دوبارہ آغاز کریں گے، انٹرمیڈیٹ کے جاری سالانہ امتحانات بھی کل معمول مطابق ہوں گے تاہم منسوخ کردہ 2 پیپرز کیلئے نئی ڈیٹ شیٹ جاری کی جائے گی۔