اپ ڈیٹس
  • 256.00 انڈے فی درجن
  • 407.00 زندہ مرغی
  • 590.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 290.64 قیمت فروخت : 291.17
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.95 قیمت فروخت : 349.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.91 قیمت فروخت : 196.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.07 قیمت فروخت : 74.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.39 قیمت فروخت : 903.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 304700 دس گرام : 261300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279306 دس گرام : 239523
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3361 دس گرام : 2884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کی کارروائی، 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

04 Feb 2025
04 Feb 2025

(لاہور نیوز) آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی متحرک شاہد عرف شادو ڈکیت و نقب زن گینگ گرفتار کر لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق کرائم فری پنجاب کے تحت آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ 
آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ نے کارروائی کر کے 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کیا، ملزمان سے دو کروڑ روپے سے زائد ریکور ہوئے، ملزمان کا سرغنہ محمد شاہد، محمد شہباز، محمد نواز اور کاشف معظم گرفتار بھی کر لئے گئے۔

ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ فاروق اصغر اعوان کے مطابق ملزمان سے مختلف واردات کے 2 کروڑ 10 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا، گرفتار ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

فاروق اصغر اعوان کا کہنا تھا ملزمان عام شاہراہوں اور پوش علاقہ میں گن پوائنٹ پر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے، ملزمان کو پیشہ ور صلاحیتوں اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی ساؤتھ آفتاب احمد پھلروان  نے کہا جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی او سی یو لاہور کا اولین مشن ہے۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کی طرف سے ڈی ایس پی فاروق اصغر اعوان اور ان کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا تھا صوبائی دارالحکومت میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے