اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ بار نے دیگر صوبوں سے ججز کے تبادلوں کو مسترد کر دیا

03 Feb 2025
03 Feb 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار کے موجودہ اور سابق عہدیداروں نے اسلام آباد میں دیگر صوبوں سے ججز کے تبادلے کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا کہ اعلی عدلیہ کے ججز کو سٹینڈ لینے کی ضرورت ہے۔

اسلام‌آباد ہائیکورٹ میں دیگر صوبوں سے ججز کو 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت ٹرانسفر کرنے پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد منظور بٹ سمیت وکلا رہنماؤں  نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اسد منظور بٹ کا کہنا تھا کہ اگر باقی ججز  نے سٹینڈ نہ لیا تو ان کی وقعت ختم ہو جائے گی، وکلا رہنماؤں نے کہا کہ خوفزدہ ہو کر ایک نہیں بلکے 3 ججز کی ایک ساتھ ٹرانسفر کیا گیا۔

وکلا رہنماؤں  نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ من مرضی کے ججز شامل کئے ہیں، اعلیٰ عدلیہ کو اس پر سٹینڈ لینا ہو گا، وکلا رہنماؤں  نے افسوس ظاہر کیا کہ سپریم کورٹ کو انہوں نے مچھلی منڈی بنانا ہے۔

پریس کانفرنس میں سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار اشتیاق اے خان، شفقت محمود چوہان، رانا ضیاء عبدالرحمان اور سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار ربعیہ باجوہ سمیت دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے