اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

دودھ ، دہی کی قیمتیں بے قابو، من مانے داموں پر فروخت

03 May 2026
03 May 2026

(ویب ڈیسک) شہر میں دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پرعملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مہنگائی کا سامنا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق دودھ کی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 230 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح دہی بھی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر دستیاب ہے۔

بازارمیں دودھ فروشوں کی من مانیاں جاری ہیں اور سرکاری ریٹ لسٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس کے باعث عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں بنیادی اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ان کے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ اور دہی کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور مارکیٹ میں ناجائز منافع خوری کا فوری نوٹس لیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے