
04 Feb 2025
(لاہور نیوز) مصطفیٰ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی ٹرانسفارمر چور گینگ گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں غلام رسول، شریف اور اعجاز شامل ہیں جن سے لاکھوں مالیت کے اوزار، مواد اور ٹرک برآمد ہوا، ملزمان ٹرانسفارمر چوری، ڈکیتی اور راہزنی کے 150 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مصری شاہ اور مغلپورہ سمیت درجنوں مقامات سے ٹرانسفارمر چوری کرنے کا انکشاف کیا۔