اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11 کا فائنل: ٹیم اور فرنچائز کو کتنا انعام ملے گا؟

03 May 2026
03 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم 5 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے جب کہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

 پی ایس ایل 11 کا فائنل اتوار کے روز پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، پشاور زلمی 2018، 2019 اور 2021 کے سیزنز میں رنر اپ رہی، زلمی انتظامیہ اور شائقین کو اس بار ٹائٹل جیتنے کی امید ہے۔

شائقین کرکٹ کو شام 6 بجے تک سٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فرنچائزز کے لیے الگ انعامی رقم مقرر کردی گئی۔

اِسی طرح بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام رکھنے والی فرنچائز کو 2 لاکھ امریکی ڈالر سے نوازا جائے گا اور جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے بھی 5 لاکھ امریکی ڈالر کی خصوصی انعامی رقم مختص کی۔

میچ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں فائنل کی تمام ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں۔

میوزیکل کنسرٹ

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، اتوار کو میچ سے قبل عظیم الشان اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی۔

اختتامی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی شاندار پرفارمنس پیش کریں گی، رنگا رنگ تقریب کے دوران آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

میچ آفیشلز

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا، پاکستان کے احسن رضا اور کرسٹوفر جفانے فیلڈ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے، الیگزینڈر وارف تھرڈ جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے ،سری لنکا کے روشن ماہنامہ میچ ریفری ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے