اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مشکل حالات میں فرائض انجام دینے والے صحافی ہی اصل ہیروز ہیں: عظمیٰ بخاری

03 May 2026
03 May 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں فرائض انجام دینے والے صحافی ہی اصل ہیروز ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافت اور سیاست کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں فیک نیوز آزادی صحافت اور پروفیشنل جرنلزم کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن چکی ہے، جس نے اس شعبے کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور مریم نواز کی قیادت میں پہلی مرتبہ صحافیوں کے لیے تاریخی اقدامات کیے گئے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کے مطابق حکومت پنجاب 3200 صحافیوں کو رہائش فراہم کرنے جا رہی ہے جبکہ صحافیوں کی بیٹیوں کے لیے میرج گرانٹ اور ہیلتھ گرانٹ کو بھی دگنا کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ورکرز پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں اور ان کی فلاح کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے