اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب

07 Sep 2024
07 Sep 2024

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب ہوئی۔

سابق صوبائی وزیر اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا، صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں ابراہیم مراد نے 1965ء کی جنگ کے ہیروز کو یاد کرتے ہوئے پاک افواج کی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا ملک دشمن عناصر کا مقابلہ ہماری افواج نہایت جواں مردی سے کر رہی ہیں، ملکی سلامتی کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کو متحد ہو کر ملکی خوشحالی اور  فلاح کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے