اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ملک کی 65 یونیورسٹیاں مستقل وائس چانسلر سے محروم

31 Aug 2024
31 Aug 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کا بحران سر اٹھانے لگا، ملک کی 65 یونیورسٹیاں مستقل وائس چانسلر یا ریکٹر کے بغیر چل رہی ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق پنجاب کی 29، خیبرپختونخوا کی 22، بلوچستان کی 5، سندھ کی 3 یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کی وجہ سے انتظامی اور تعلیمی معاملات متاثر ہو رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں کی اکثریت عارضی بنیادوں پر چلنے سے کئی اعلیٰ تعلیمی امور کو بھی شدید دھچکا لگا ہے، ایچ ای سی کی بار بار یاد دہانی بھی صوبوں کیلئے غیر مؤثر رہی، پنجاب میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئے کمیٹی یکم جون کو بنائی گئی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں اگلے ہفتے تک تعیناتیوں کا امکان ہے، خیبرپختونخوا میں گورنر اور وزیراعلیٰ کی رسہ کشی مستقل تعیناتیوں میں بڑی رکاوٹ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے