اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر عہدے سے فارغ

05 Sep 2024
05 Sep 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا، پروفیسر عالم سعید سے وائس چانسلر کا ایڈیشنل چارج بھی چھین لیا گیا۔

پروفیسر عالم سعید یونیورسٹی میں شعبہ ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر بھی ہیں، وائس چانسلر کے خلاف کارروائی 13/9 اور سیکشن 10/7 کے تحت کی گئی ہے۔

گورنر پنجاب کی جانب سے کارروائی کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ ننکانہ صاحب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد افضل کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے، ڈاکٹر محمد افضل ریگولر وائس چانسلر کی تعیناتی تک قائم مقام وائس چانسلر رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے