اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچنے کا انکشاف

16 Sep 2023
16 Sep 2023

(ویب ڈیسک) قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچنے کا انکشاف سامنے آیا ہے جبکہ مجموعی خسارہ اور واجبات 740 ارب روپے کے لگ بھگ ہیں۔

وزارت خزانہ کی دستاویز میں قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچنے کا انکشاف ہوا۔

وزارت خزانہ نے پی آئی اے قرض پرسود، خسارہ برداشت کرنےسے انکار کر دیا اور کہا کہ پی آئی اے نے کمرشل بینکوں کو قرض پر ماہانہ 8 ارب سے زائد سود ادا کرنا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا کہ پی آئی اے نے کمرشل بینکوں سے حکومتی گارنٹی پر 260 ارب قرض لیا ہوا ہے، پی آئی اے ایف بی آر کو 1 ارب 25 کروڑ روپے ٹیکس اور سول ایوی ایشن کو ماہانہ 1 ارب سے زائد کی ادائیگی نہیں کر رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں، پی آئی اے کا مجموعی خسارہ اور واجبات 740 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

نگران وزیرخزانہ نے نجکاری ڈویژن، پی آئی اے انتظامیہ سے نجکاری پلان مانگ لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری فوری عمل میں لانے کی تجویز ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے